سابق چیف سیکرٹری پنجاب مسعود نبی نور انتقال کر گئے

سابق چیف سیکرٹری پنجاب مسعود نبی نور انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور اولڈ راوئین مسعود نبی نور گزشتہ روز قصائے الہٰی سے انتقال فر ما گئے ۔اولڈ راوئینز یونین ،فیکلٹی ممبران اورجی سی یو کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق(ستارہ امتیاز) نے مسعود نبی نور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔ مسعود نبی نور نے1950میں سول سروسز جوائن کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت کئی اہم عہدوں پر بھی فائز ہے۔وہ گورنمنٹ کالج سٹوڈنٹس یونین کے صدر بھی رہے تھے۔اولڈ راوئینز یونین نے انکے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کی اور مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔