فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کا 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کا 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

  

لاہور (کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے 9پولیس اہلکاروں کے شہادت پر گہرے افسوس کا اظہا ر کرتے ہو ئے حکومت سے ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین شیخ عبدالوحید صندل نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمی کے جا ری رہنے کیلئے امن وامان کی فضا کا برقرار رہنا انتہائی ضروری ہے۔ پولیس کے 9 نوجوانوں کی شہادت سنگین سانحہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -