اداکارا میرا کے خلاف دی گئی درخواست پر انکوائری شروع

اداکارا میرا کے خلاف دی گئی درخواست پر انکوائری شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)کیپٹن نوید کے والد راجا خالد پرویز کی جانب سے اداکارہ میرا پر اپنے بیٹے نوید کی جان کے خطرہ پرتھانہ ڈیفنس بی میں سکیورٹی کے لئے دی گئی درخواست پر انکوئری شروع کردی ہے۔راجا خالد پرویزنے آئی جی پنجاب کودرخواست دی تھی کہ ان کے بیٹے کیپٹن نوید کو اداکارہ میرا سے جان کا خطرہ ہے کیونکہ میرا اپنی والدہ شفقت بیگم ، بھائی احسن اور مبینہ شوہرعتیق الرحمن کے ساتھ مل کراسے لوٹ رہی ہے۔ شادی کا ڈراما رچا کرنوید کو اب تک کروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے درخواست تھانہ ڈیفنس بی کوانکوائری کے لئے بھیجوا دی ہے۔ تھانہ ڈیفنس کے اے ایس آئی غلام رسول نے میرا کوتفتیش کے لئے تھانے بلایا لیکن اداکارہ میرا کی والدہ اور بھائی احسن پیش ہوئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ میرا لاہورمیں نہیں ہے جونہی لاہورواپس آئے گی توپیش ہوجائے گی۔ میرا سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تّواس کا موبائل فون بند تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -