ہماری قیادت بے داغ ہے، قوم الیکشن میں جماعت اسلامی کو کامیاب کروائے: ڈاکٹر وسیم

ہماری قیادت بے داغ ہے، قوم الیکشن میں جماعت اسلامی کو کامیاب کروائے: ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی(امےر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سےد وسےم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی قےادت بے داغ ، پڑھے لکھے، محب وطن اور خوف خدا رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے۔ عوام ہمارے شاندار ماضی کو دےکھتے ہوئے آئندہ انتحابات مےں جماعت کے نمائندوں کو کامےاب کرائےں۔ ارباب اقتدار کی ہوس زر اس قدر بڑھ چکی ہے کہ حج جیسے مقدس فریضے میں کرپشن کر کے ایک نیا باب رقم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صرف ٹیکسوںکا نظام غیر موثر ہونے کے باعث قومی خزانے کوہر سال ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بوجھ بڑھے گا ۔ ملک میں کرپشن عام ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لیکر سود کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ سٹیل مل،پی آئی اے،ریلوے ،ایف بی آر سمیت دوسرے تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ اہم عہدوںپر پیپلز پارٹی کی حکومت ڈگریوں کے حامل افراد کو نظر اندافز کر کے اپنے جیالوں کو بھرتی کر رہی ہے۔