اللہ تعالیٰ کی قربت کیلئے اس کی نعمتوں کا شکر اداکرنا چاہیے، بابا جانی سرکار

اللہ تعالیٰ کی قربت کیلئے اس کی نعمتوں کا شکر اداکرنا چاہیے، بابا جانی سرکار

  

لاہور(پ ر) ہم ہر کام بڑے شوق سے کرتے ہیں لیکن جب نماز کا وقت یا اللہ والوں کی محفل میں شرکت کا وقت آتا ہے تو ہم طرح طرح کے بہانے ڈھونڈتے ہیں کہ جان چھوٹ جائے یہی وقت ہے شیطان کو بھگانے کا دلوں میں اللہ کی محبت پیدا کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ایک خاص وقت مقرر کرلیں تنہائی میں اللہ کی نعمتوں کو سامنے رکھیں یہ عمل جاری رکھیں کچھ دنوں کے بعد آپ خود ہی تبدیلی محسوس کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی قربت حاصل کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ جو اللہ کے سچھے ولی ہیں ان کی صحبت میں بیٹھیں ان کی باتوں پر عمل کریں ان خیالات کااظہار اللہ کے سچے ولی کامل سچے عاشق رسول حضرت سخی سلطان بابا جانی سرکار نے کراچی میں شب برات کی خصوصی تقریب میں کہا۔ بابا جانی سرکار نے مسلمانوں کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 شعبان کو شب برات بھی کہا جاتا ہے اور اس ماہ کی فضیلت اس دن کی مناسبت سے بہت اہمیت کی حامل ہے اس شب میں عام معافی کا اعلان کیاجاتا ہے گناہگاروں کو بری کیا جاتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا روحانی فیضان ہے کہ چھوٹا سا عمل کریں یعنی رات کو اللہ کی یاد میں رات بسر کریں اوردن کو روزہ رکھیں انسان بہت بڑے انعام کا حقدار پاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -