عجلت میں توہین عدالت بل لانے والی حکومت کو منہ کی کھانا پڑیگی، علیم خان

عجلت میں توہین عدالت بل لانے والی حکومت کو منہ کی کھانا پڑیگی، علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ثناءنیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انہتائی عجلت میں توہین عدالت بل لانے کے باوجود حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑیگی اور انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ بل کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کروانا حکمرانوں کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہیں بالآخر قومی خزانے سے لوٹی ہوئی رقم وطن واپس لانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ ہڑپ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی اور ان کے اس عمل میں اتحادی بھی برابر کے شریک ہیں عبدالعلیم خان نے کہاک ہ این آر او کا معاملہ موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا سب سے بڑا باعث ہے اور یہ قابل افسوس امر ہے کہ انہوں نے صورتحال کو بہتر بنانے کی بجائے اعلیٰ عدلیہ سے محاذ آرائی کو اولیت دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں سے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے فرد واحد کی کرپشن کو تحفظ دینے پر تمام وسائل خرچ کررہی ہے اور استثنیٰ کا واویلا کیا جا رہا ہے جس سے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔