یوم شہدائے کشمیر پر قرآن خوانی کا اہتمام ، آزادی کیلئے خصوصی دعائیں
لاہور(پ ر)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر/چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن سیل چوہدری عبدالمجید اور سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ محمودالحسن کی خصوصی ہدایت پر کشمیرسینٹرلاہورکے زیراہتمام گزشتہ روز یوم شہدائے کشمیر کے موقع پرشہداءکی ارواح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کااہتمام کیاگیااور تحریک آزادی¿ کشمیر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔ 13جولائی 1931ءکویہ کشمیری اس وقت شہیدکردیے گئے تھے جب وہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سینٹرل جیل سری نگر کے باہر جمع تھے کہ گورنر کے حکم پر اندھادھند فائرنگ کرکے 22بے گناہ مسلمانوں کوشہید اور لاتعداد کو زخمی کردیاتھا۔