زرداری لیگ میں عدلیہ کے احترام کی تربیت نہیں دی جاتی: لطیف نیازی

زرداری لیگ میں عدلیہ کے احترام کی تربیت نہیں دی جاتی: لطیف نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما لطیف حسن نیازی نے کہا ہے کہ زرداری لیگ میں کسی کو عدلیہ کے احترام کی تربیت نہیں دی گئی بلکہ الٹا آئین شکنی اور بدعنوانی کا درس دیا جاتا ہے۔ اتحادی حکمرانوں کے پاس کرپشن کرنے اور نیب سے اپنے بچاﺅ کے ایک ہزار ایک طریقے ہیں۔ این آر او برانڈ حکمرانوں نے کرپشن کرنے میں مہارت کے حوالے سے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پانچ برس میں پاکستان کے بڑے بڑے بینک خالی کر دیئے ہیں۔ حکمرانوںنے قومی معیشت کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ایک بیان میں لطیف حسن نیازی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نہیں عمران خان صدر زرداری کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کر ہے ہیں جس طرح انہوں نے فوجی آمر پرویز مشرف کے ریفرنڈم مہم میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کا کر دار ادا کیا تھا۔