جمعیت علماءاسلام (ف) کا ملک بھر میں نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف یوم احتجاج

جمعیت علماءاسلام (ف) کا ملک بھر میں نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف یوم احتجاج

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماءاسلام کے امیر مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف ملک بھر یوم احتجاج منا یا گیا مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے مساجد میں مذمتی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں مر کزی میڈیا سیل کے مطابق لاہور میں پر یس کلب کے باہر جے یو آئی کے کارکنوں نے مظاہر ہ کیا جس کی قیادت جے یو آ ئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان ، قاری ثناءاللہ ،حافظ اطہر عزیز ،قاری امجد سعید،مو لا نا مفتی شمس الحق ،پرو فیسر ابوبکر چوہدری ،محمد افضل خان اور دیگر نے کی مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت پارلیمنٹ کی با لا دستی کے نعرے تو لگا تی ہے لیکن جب عمل کا وقت آتا ہے تو میدان سے بھاگ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں طے ہو ا ہے کہ آئندہ کوئی معاہدہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکے گا قوم پوچھتی ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحال کر نے کا کون سی پارلیمنٹ سے پو چھا گیا ہے ۔مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی عالمی طاقتوں سمیت پوری دنیا سے تعلقات کی حامی ہے لیکن قوم آقا اور غلامی کی دوستی کو قبول نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -