پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ون کا اکاﺅنٹنٹ جنرل کیخلاف آڈیٹر جنرل کو خط لکھنے کا فیصلہ

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ون کا اکاﺅنٹنٹ جنرل کیخلاف آڈیٹر جنرل کو خط لکھنے کا ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر)اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ون کے اجلاس میں مسلسل غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اے جی پنجاب کے اس رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں چوہدری ظہیر الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا کمیٹی نے 6 ماہ قبل یکم تاریخ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی یقینی ادائیگی کے لیے اے جی پنجاب کو ہدایت کر رکھی تھی عملدرآمد نہ ہونے پر انہیں وجوہات بیان کرنے کے لیے اجلاس میں بلا رکھا تھا ان کی غیر حاضری پر کمی©ٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا او ر اے جی پنجاب کی Incompitency کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا پی اے سی ون کے ممبر میجر (ر)رانا عبدالرحمن نے اے جی پنجاب کے نمائندہ سے استفسار کیا کہ کیا اے جی پنجاب نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا؟نمائندہ نے نفی میں جواب دیا جس پر چیئرمین کمیٹی چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ یکم کو ملازمین کو تنخواہیں نہ ادا کرکے ان کا استحصال کیا جارہا ہے جب فنانس ڈیپارٹمنٹ تنخواہوں کی رقم بروقت فراہم کردیتا ہے تو پھر ملازمین یکم کو تنخواہوں سے محروم کیوں رہتے ہیں ؟میجر (ر) رانا عبدالرحمن نے کہا کہ اب تحقیقات کے ذریعے یہ معلوم کیا جائے گا کہ تنخواہوں کے اربوں روپے جو اکاﺅنٹس میں پڑے رہتے ہیں اس کا منافع کون کھاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -