واسا کا امتیازی رویہ پوش ایر یا ز میں ایمرجنسی ‘ کیمپ پسماندہ علاقے نظرانداز

واسا کا امتیازی رویہ پوش ایر یا ز میں ایمرجنسی ‘ کیمپ پسماندہ علاقے نظرانداز

  

لاہور(جاوید اقبال) واسا حکام کی نااہلی کا ”پول“ کھل گیا مون سون کی بارشیں شردم ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں مون سون شکایات ایمرجنسی کیمپ قائم نہیںہو سکے صرف چند پوش علاقوں میں وی آئی پی روڈ پر دکھلاوے کے لئے ایمرجنسی شکایات سیل قائم کئے گئے ہیں مگر ان چند کیمپوں میں بارش سے بند ہونے والے گٹروں کو کھولنے کے لئے سازو سامان موجود نہیں دوسری طرف شہر میں ڈویژن سطح پر قائم کئے گئے 28واسا ہنگامی مراکز میں سے 25 مراکز کے ٹیلی فون خراب ہیں 50فیصد ہنگامی مراکز کے ایس ڈی اوز ٹیلی فون کالیں بھی وصول نہیں کرتے جس سے مون سون کے دوران عوام کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔ بتایا گیاہے کہ واسا نے مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے قبل صوبائی دارالحکومت میں3 سو مون سون کیمپ قائم کرنے تھے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے مگر اب تک واسا مال روڈ اوردیگر چند سڑکوں پر20کے قریب ایمرجنسی کیمپ لگا سکا ہے جبکہ اس مہم سے پسماندہ آبادیوں کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے واسا نے لاہور کے 84مقامات کو بارشوں کے پانی کے حوالے سے خطرناک قرار دیا تھا مگر ان مقامات پر ہی ہنگامی ایمر جنسی کیمپ قا ئم نہ کئے جاسکے جو 20کے قریب ایمرجنسی مون سون کیمپ قائم کئے گئے ہیں ان میں بارشی پانی نکالنے کے لئے عملہ کو ضروری سازوسامان سے لیس نہیں کیا جا سکا۔ شمالی لاہور میں تاحال کیمپ نہیں قائم کئے جا سکے ٹاﺅن شپ ، گرین ٹاﺅن کی فلاحی تنظیم کے سربراہ۔جنرل کونسلر سرفراز علی نے بتایا کہ واسا نے جو 28ایمرجنسی ہنگامی مراکز قائم کئے ہیں ان میں سے زیادہ تر کے ٹیلی فون نمبر خراب ہیں جو ایس ڈی اوز کے نمبر دیئے گئے ہیں وہ شکایت کرنے والے لوگوں کی کالز اٹینڈ نہیں کرتے ۔شمالی لاہور فیڈریشن کے صدر میاں حاجی غلام حسین نے کہا ہے کہ مون سون کا سیزن شروع ہو چکا مگر واسا دعوﺅں کے باوجود انتظامات مکمل نہیں کر سکا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم ڈی واسا کی مکمل نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبانپورہ، شالامار ، مغلپورہ، تاجپورہ، شادباغ کے ہنگامی مراکز کے لئے سربراہان عوام کو دستیاب نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ 50لاکھ کی آبادیوں کے لئے صرف ایک ایمرجنسی کیمپ شاد مان قائم کیا گیا ہے جس میں سازو سامان موجود نہیں ہے اس پر بات کرتے ہوئے۔ چونا منڈی کے شہری محمد عارف نے بتایا کہ ہنگامی مرکز شاہدرہ کے سربراہ محمد رفیق کو صبح10.45اور دوپہر1½بجے یوسف پارک کے مکینوں نے گڑہوں کی بندش کے خلاف دودفعہ شکایات درج کرائی گئی مگر کسی نے دونوں دفعہ فون نہ اٹھایا پانی والا تالا کی شکایت ایس ڈی او عامر علی کو 39/498کے تحت دوپہر ایک بجے کر35منٹ پر پانی کا پائپ لیک ہونے کی شکایت محمد جاوید ملک نے درج کرائی مگر شام تک واسا کی طرف سے کوئی شخص شکایت دور کرنے نہ آیا اسی طرح رحمان کالونی ،گلشن جات پارک رحمت کالونی رچنا پارک، مہراج پارک اور شجاع کالونی کے لئے برسات میں واسا نے ہنگامی مراکز فرخ آباد کے لئے محمد عارف ایس ڈی او کو انچارج مقرر کیا ہے لیکن ان کا شکایت درج کرانے کیلئے دیا گیا نمبر37927597خراب ہے فرخ آباد کے مکینوں شہباز میاں، سیف اللہ مرزا نے بتایا کہ کئی مرتبہ فون کیا لیکن فون خراب ملا ۔ اب اس حوالے سے ڈی ایم ڈی واسا نوید پرویز نے کہا کہ واسا مون سون میں تیار رہے لاہور نہیں ڈوبے گا جو کمیاں کوتاہیاں ہیں انہیں دور کر لیا جائے گا اور واسا کی ٹیمیں بروقت الرٹ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -