کراچی میں گینگ وارکے 7ملزم گرفتار

کراچی میں گینگ وارکے 7ملزم گرفتار
کراچی میں گینگ وارکے 7ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیڑنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے پاک کالونی اور ملیر سے گینگ وار، منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق پاک کالونی کے علاقے سے ملزم فاروق کو ایک کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق گینگ وار سے ہے جس کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں 3 مقدمات بھی درج ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر راﺅ انوار کے مطابق ملیر تھانے کی پولیس نے ملیر سٹی کے علاقے غریب آباد سے منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -