رکن صوبائی اسمبلی جمیل اشرف کی دہری شہریت سپریم کورٹ میں چیلنج

رکن صوبائی اسمبلی جمیل اشرف کی دہری شہریت سپریم کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جمیل اشرف کی دوہری شہریت کا اقدام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست گزارندیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ جمیل اشرف نے امریکہ اور پاکستان کی دوہری شہریت لے رکھی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ امریکی آئین سے وفاداری کا حلف لینے والا رکن اسمبلی پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی جمیل اشرف آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ وہ آئین کے آرٹیکل 63(1)C کے تحت اسمبلی کے رکن منتخب نہیں ہو سکتے تھے، لہٰذا عدالت امریکی شہریت رکھنے پر جمیل اشرف کی اسمبلی کی رکنیت کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

صفحہ اول -