جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین چیف الیکشن کمشنر مقرر، صدر نے سمری پر دستخط کردیئے

جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین چیف الیکشن کمشنر مقرر، صدر نے سمری پر دستخط کردیئے

  

اسلام آباد(اے پی اے )صدر آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ایوان صدر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر ) فخرالدین جی ابراہیم کی نامزدگی کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔ فخر الد ین جی ابراہیم کو مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر نامزد کیا تھا۔تفصیلات کیمطابق جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر بن گئے. ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر چیف الیکشن مشنر کی تقرری کی. فخر الدین جی ابراہیم کا نام مسلم لیگ نون نے تجویز کیا تھا جس پر بعد ازاں پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -