حکومت نے صدرذرداری کے 600 کروڑ بچانے کیلئے ملک میں افراتفری پیدا کر رکھی ہے ، عمران خان

حکومت نے صدرذرداری کے 600 کروڑ بچانے کیلئے ملک میں افراتفری پیدا کر رکھی ہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ثناءنیوز )پاکستان تحرےک انصاف کے چیئرمےن عمران خان نے کہا ہے آصف زرداری کے 600کروڑ روپے بچانے کےلئے حکومت نے ملک مےں افراتفری کی فضا پےدا کی ہوئی ہے ۔آصف زرداری نے اپنی کرپشن بچانے کےلئے آےن آر او اور توہےن عدالت جےسے قانون بنائے ہےں ۔ نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ وہ ملک مےں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔عدلےہ جب بھی آئےن و قانون کی بات کرتی ہے تو کرپٹ حکمران مارشل لاءکا ڈھنڈورا پےٹ کر عوام کو آمرےت کا خوف دلاتے ہےں مگر چےف جسٹس آف پاکستان واضح کر چکے ہےں کہ ملک کسی غےر آئےنی اقدام کا متحمل نہےں ہو سکتا۔ دنےا کے کسی ملک مےں بھی عوام اور حکمرانوں کےلئے دوہرا معےارِ قانون موجود نہےں ۔ ۔ نواز لےگ وکٹ کے دونوں طرف کھےلتی ہے بظاہر اپوزےشن بھی کرتی ہے مگر اندر سے دونوں ملے ہوئے ہےں ۔ موجودہ وزےراعظم کو بچانے ےا نےا وزےراعظم لانے کی بجائے ملک مےں مڈ ٹرم انتخابات کروائے جائےں ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مقامی ہوٹل مےں پاکستان تحرےک انصاف سپورٹس اےنڈ کلچرل ونگ کی افتتاحی تقرےب کے موقع پر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ ایک انتہائی ایماندار اور دیانتدار شخص ہے اور امید ہے کہ وہ ملک مےں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک مےں بہت ٹےلنٹ ہے اور اس لحاظ سے پاکستان کی مٹی بڑی زرخےز ہے۔ انہوں نے سےاستدانوں کو ہدف تنقےد بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے ڈاکوﺅں مےں بھی بہت ٹےلنٹ ہے جنہوں نے عوام کا خون چوس کر ملک سے باہر محل بنا رکھے ہےں اور آصف زرداری نے بھی اس لحاظ سے بے پناہ ٹےلنٹ جنہوں نے اپنی چوری بچانے کےلئے نا صرف اےن آر او اور توہےن عدالت جےسے قانون بنائے بلکہ نواز شرےف کو بھی اپنی ذہانت کی وجہ سے سےاست مےں مکمل طور پر ناکام بنا رکھا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -