مصری صدر ڈاکٹر مرسی خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کے دوران پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے

مصری صدر ڈاکٹر مرسی خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کے دوران پھوٹ پھوٹ کر روتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکةالمکرمہ ( آن لائن ) مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سعودی عرب کے دورے کے دوران خانہ کعبہ میں نماز فجر میں اس وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے جب امام نے قران کریم کی سورہ ابراہیم کی آیت جس کا ترجمہ ہے(اور کیا تم ان لوگوں کے گھروں میں رہتے نہ تھے جنہوں نے اپنی جانوں پرظلم کیا تو ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا اور اس میں (تمہارے سمجھنے کے) لیے مثالیں ہیں) تلاوت کی۔"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے مطابق اس وقت ڈاکٹر محمد مرسی احرام میں تھے اور امام کی قرات کا ان پر گہرا اثر دکھائی دے رہا تھا ہے۔"العربیہ" کے مطابق جمعہ کے روز عمرہ کے مناسک کی ادائیگی سے قبل نماز فجر ادا کی اور اس کے بعد ڈاکٹر محمد مرسی نے مسجد ہی میں قیام کیا۔ انہوں نے مسجد میں ملنے کے لیے آنے والے ہر شخص کے ساتھ مصافحہ کیا۔ اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی تاہم ڈاکٹر محمد مرسی نے خود ہی سیکیورٹی کم کر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں میری موجودگی کسی دوسرے نمازی کی عبادت میں مخل نہیں ہونی چاہیے۔ لہٰذا انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو خود دور ہٹا دیا تھا۔۔ نماز میں آبدیدہ ہونے کا یہ منظر سعودی عرب کے دینی نشریات پیش کرنے والے "القرآن ٹی وی" نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، جسے بعد ازاں عرب ممالک اور دنیا بھر کے نشریاتی اداروں نے بھی دکھایا۔

مزید :

صفحہ اول -