نیب نے شریف برادران کیخلاف 3 مقدمے دوبارہ کھولنے کی منظوری دیدی

نیب نے شریف برادران کیخلاف 3 مقدمے دوبارہ کھولنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(اے پی اے )چیرمین نیب ایڈمرل فصیح بخاری نے شریف برادران کے خلاف تین مقدمات دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ شریف برادران کے خلاف تینوں مقدمات دو ہزار ایک سے ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہیں۔مقدمات دوبارہ کھولنے کی منظوری چیرمین نیب نے ساستدانوں کےخلاف کرپشن کے مقدمات کی جانچ پڑتال کیلئے پراسیکوٹر جنرل نیب کی صدارت میں قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی سفارش پر دی۔ شریف برادران کےخلاف جو مقدمات دوبارہ کھولنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں حدیبیہ پیپر مل، اتفاق فاونڈری اور امدنی سے ذیادہ اثاثوں سے متعلق ہیں۔ شریف برادران نے تینوں کیسز ختم کرنے کی درخواست اکتوبر 2011 میں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ چیرمین نیب کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی دیگر سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کی بھی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -