اولمپکس :کھیل شروع ہونے سے15 دن پہلے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے

اولمپکس :کھیل شروع ہونے سے15 دن پہلے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے

  

لندن (بیورورپورٹ)لندن اولمپکس کی سیکیورٹی کے بارے میں ان کھیلوں کے شروع ہونے سے صرف پندرہ دن پہلے خدشات پیدا ہوگئے ہیں یہ خدشات اس وقت پیدا ہوئے جب لندن اولمپکس کی سیکیورٹی پر مامور دنیا کی ایک بڑی سیکیورٹی کمپنی جی فور ایس نے مقررہ وقت پر دس ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ہوم سیکرٹری تھریسامے نے سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کو یقین دلایا ہے کہ لندن اولمپکس کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مزید برآں یہ کہ لندن اولمپکس محفوظ ہیں اور حکومت نے خطرے کی سطح میں اضافے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ ڈیفنس سیکرٹری فلپ ہیمنڈ نے لندن اولمپکس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مزید ساڑھے تین ہزار انتہائی تربیت یافتہ فوجیوں کو تعینات کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لندن اولمپکس کے تحفظ کے لئے مجموعی طور پر تعینات فوجیوں کی تعداد 17 ہزار ہوجائے گی جن میں ریزرو فوجی بھی شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -