اچھرہ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوﺅں کا خواتین پر تشدد، 25 لاکھ لوٹ لئے

اچھرہ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوﺅں کا خواتین پر تشدد، 25 لاکھ لوٹ لئے

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔جبکہ اچھرہ کے علاقہ میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو اور اسکے تین ساتھیوں نے واردات کے دوران بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ میں حاجی نثار کے گھر میںڈاکوﺅں نے داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پر انکو یرغمال بنا کر گھر سے 25لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فونز لوٹ کرفرار ہوگئے ، اہل خانہ کے مطابق ایک ڈاکو نے پولیس وردی پہن رکھی تھی جنہوں نے جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی اور انکے پاس سرکاری موٹر سائےکل بھی تھی۔ کاہنہ میں ڈاکوﺅں نے مسعود خان کے گھر میں اسلحہ کی نوک پر 14لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ساندہ میں ڈاکوﺅں نے تبسم مجید کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر10لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مناواں میں ڈاکوﺅں نے الطاف رضوی کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر8لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ماڈل تاﺅن میں ڈاکوﺅں نے خالد کے گھر میں اسلحہ کی نوک پر8لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے ہاشم کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر7لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،باٹا پور میں ڈاکوﺅں نے جاوید کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے بابر کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے سفیر احمد کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں ایس ای واپڈا عظیم اللہ خان کی امریکہ پلٹ بہن گلشن اقبال کے قریب جارہی تھیں کہ اس دوران دو موٹر سائےکل سوار ڈاکوﺅں نے ان سے اسلحہ کی نوک پر اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فونز ، لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے منیر احمد اور اسکی فیملی سے دو لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے رزاق اور اسکی فیملی سے دو لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،لیاقت آباد میں ڈاکوﺅں نے ساجد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے حنیف احمد سے50ہزار اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے مرتضی سے50ہزار اور موبائل فون،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے وحید سے50ہزار اور موبائل فون،شادباغ میں ڈاکوﺅں نے اقبال سے30ہزار اور موبائل فون، گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے راشد سے ہزاروں روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔مصطفی آباد میں سعید، کوٹ لکھپت میں خالد، فیکٹری ایریا میں یعقوب،جنوبی چھاﺅنی میں صفدر کی موٹر سائیکلیں جبکہ گڑھی شاہو میں فیصل، گلبرگ میں شہباز، شاہدرہ میں سرفراز کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -