کبھی نہیں کہا کہ سوئس کو خط نہیں لکھیں گے، آئین کے مطابق لکھا ہی نہیں جا سکتا :کائرہ

کبھی نہیں کہا کہ سوئس کو خط نہیں لکھیں گے، آئین کے مطابق لکھا ہی نہیں جا سکتا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ سوئس حکام کوخط نہیں لکھیں گے۔ ہمیشہ سے ایک ہی موقف ہے کہ آئین کے مطابق خط لکھا ہی نہیں جاسکتا، میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی تو تمام ادارے مضبوط ہوں گے تمام اداروں نے ملکر جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں قابل احترام ہیں ہم نے کبھی نہیں کہاکہ خط نہیں لکھیں گے ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ آئین کے مطابق خط لکھا ہی نہیں جاسکتا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میں نے یہ کہا تھا کہ معاملہ کابینہ میں ہے وفاقی وزیر قانون کے جائزے کے بعد کابینہ فیصلہ کرے گی عدالت کے سامنے ان کا پورا جملہ پیش نہیں کیاگیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں ہمیشہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہتی ہیں، ہمارا عدلیہ سے کوئی ٹکراﺅ نہیں، اداروں کے آپس میں ٹکراﺅ سے نقصان عوام، حکومت اور سیسی جماعتوں کا ہوتا ہے جبکہ ملک بھی بہت پیچھے چلا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -