رحمن ملک کے استعفے سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان

رحمن ملک کے استعفے سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان

  

اسلام آباد (ثناءنیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مشیر داخلہ رحمن ملک کے استعفیٰ کے نتیجے میں سینیٹ کی خالی نشست کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اراکین سندھ اسمبلی رائے شماری میں حصہ لیں گے رحمان ملک سینیٹ میں سندھ کی ٹیکنو کریٹس وعلماءکے لئے مختص نشست پر منتخب ہوئے تھے دوہری شہریت کے پیش نظر مشیر موصوف نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر متذکرہ نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے 19، 20 جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے 23 سے 24 جولائی تک جانچ پڑتال ہوگی۔ 26 جولائی کو اپیلیں دائر ہوسکیں گی جنہیں 30 جولائی تک نمٹا دیاجائے گا 31 جولائی کو کوئی بھی امیدوار دستبردار ہوسکے گا یکم اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کردی جائے گی 8 اگست کو سندھ اسمبلی میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -