ؒٓؒٓٓدفاع پاکستان کو نسل کی اپیل پر خطبات جمعہ میں امریکہ وبھارت کیخلاف مذمتی قراردادوں کی منظوری

ؒٓؒٓٓدفاع پاکستان کو نسل کی اپیل پر خطبات جمعہ میں امریکہ وبھارت کیخلاف ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی(دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پرعلماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین نے خطبات جمعہ میں نیٹو سپلائی بحالی، ڈرون حملوں اور امریکہ و بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشوں کو موضوع بنایا۔مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں اورعوام الناس کو امریکہ، بھارت ونیٹو فورسز کے خوفناک منصوبوں سے آگاہ کیاگیا۔ بعض شہروں میں مساجد کے باہر پر امن مظاہرے بھی کئے گئے۔ دفاع پاکستان کونسل آج ہفتہ 14جولائی کومیزان چوک کوئٹہ سے چمن تک لانگ مارچ کرے گی، امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں ہزاروں افراد پر مشتمل نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوامی طاقت کے ذریعہ نیٹو سپلائی روکنے کی کوشش کی جائے گی۔امریکی غلامی سے نجات تک دفاع پاکستان کونسل کی تحریک جاری رہے گی۔ امریکہ‘ بھارت سے نیو کلیئر معاہدے کر رہا ہے۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے مرکز اسلامی قینجی میں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ نیٹو سپلائی بحالی کا فیصلہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -