دہشت گردی کی حالیہ لہر نسلی اور لسانی فسادات کی منظم سازش ہے: اقبال ظفر جھگڑا

دہشت گردی کی حالیہ لہر نسلی اور لسانی فسادات کی منظم سازش ہے: اقبال ظفر جھگڑا

  

 اسلام آباد(ثنا نیوز )پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑا نے لاہور اور کوئٹہ میں پختون برادری سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ واقعات ملک میں نسلی اور لسانی فسادات کروانے کی منظم سازش ہیں۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد جنرل پرویزمشرف کے لگائے ہوئے زخموں کامداوا کرنے کی بجائے اس کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھا اور ملک میں مذہبی اور لسانی ہم آہنگی کوفروغ دینے کی بجائے ساری توجہ محض اقتدار کی بندربانٹ اور لوٹ کھسوٹ پر مرکوز رکھی ،جس کا نتیجہ کراچی سے خیبر تک ان افسوسناک واقعات کی صورت ہمارے سامنے آ رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -