خراب موسم‘ قومی ونجی ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار

خراب موسم‘ قومی ونجی ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) موسم کی خرابی کے باعث بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کوہنگامی بنیادوں پر لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا جبکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے قومی ونجی ایئر لائنز کی پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں اور ان کے عزیزو اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے بیشتر حصول میں موسم خراب اور بارش ہونے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ بیرون ملک سے اسلام آباد اور دیگر مقامات کو جانے والی پروازوں کو ہنگامی طور پر لاہور لینڈ کروایا گیا ۔ بتایا گیا کہ جمعتہ المبارک کے روز کویت سے اسلام آباد آ نیوالی کویت ایئرلائنز پرواز 205‘ دمام سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 246‘ بار سلونا سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز 794 اور شارجہ سے سیالکوٹ آنیوالی شاہین ایئر لائن کی پرواز 765 کو موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور اتارا گیا تاہم بعدازاں موسم ٹھیک ہونے کے بعد انہیں ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -