سندھ ہائیکورٹ نے بگٹی قتل کیس میں ملوث سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ضمانت میں 15 دن کی توسیع کردی

سندھ ہائیکورٹ نے بگٹی قتل کیس میں ملوث سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ضمانت میں ...

  

کراچی (اے پی اے ) سندھ ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں ملوث سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی حفاظتی ضمانت میں15 دن کی توسیع کردی اور انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کو سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف اپنے وکلا ایم الیاس خان اور محمد فاروق کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ بلوچستان کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث بلوچستان کی صوبائی حکومت نے انہیں وہاں آنے سے منع کیا کیونکہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے اعلان کیا ہے کہ جام یوسف عدالت میں پیش ہوئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ لہذا میری حفاظتی ضمانت میں توسیع کی جائے تاکہ میں بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہو سکوں۔

مزید :

صفحہ آخر -