پاکستانی امریکہ کو دشمن سمجھتے ہیں ، جمہوریت ان چاہا تصور بن ‘چکاوال سٹریٹ جرنل

پاکستانی امریکہ کو دشمن سمجھتے ہیں ، جمہوریت ان چاہا تصور بن ‘چکاوال سٹریٹ ...

  

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ یہ وقت پاکستان میں لبرل طبقے کے لئے بہتر نہیں ہے، سروے رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی امر یکہ کو دشمن خیال کرتے ہیں،جمہوریت ان چاہا تصور بن چکا ہے،شرعی قوانین کے نفاذ کے لئے بہت معمولی حمایت یا سوچ کی ضرورت ہے ،حالیہ دنوں میں عدلیہ نے منتخب وزیر اعظم کو اقتدار سے نکالنے ، عمران خان جیسے سیاستدانوں کا سامراج کے خلاف اور اسلامی خیالات کا وسیع پیمانے پر پرچار اوراردو زبان کے میڈیا کا قوم پرستی کے جذبات سے قوم کو مغلوب کرنے جیسے واقعات ملک پر چھائے رہے، مغرب نے ہمیشہ طاقتور کی حمایت کی ، ۔جمعہ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس طرح کے حالات میں دنیا پاکستانی لبرل طبقے کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتی۔ پاکستان کے ساتھ نیٹو سپلائی بحالی کے بعد تعلقات کا نیادور شروع ہونے والا ہے جس میں پاکستان کا لبرل طبقہ داد کا مستحق ہے ۔ کیا ایسی صورت میں مغرب ملٹری اور عمران خان جیسے دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ساتھ کام کرے گا۔ اس کا نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مغرب کی ہمیشہ سے روایت رہی کہ جو کوئی طاقتور ہوتا اس کے ساتھ وہ کام کرتے رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -