صدر 60 ملین ڈالرز بچانے کیلئے 10 وزراءاعظم کی قربانی دے سکتے ہیں، احسن اقبال

صدر 60 ملین ڈالرز بچانے کیلئے 10 وزراءاعظم کی قربانی دے سکتے ہیں، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی اے) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ‘ رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صدر زرداری اپنے 60ملین ڈالرز بچانے کیلئے ایک کیا دس وزراءاعظم کی قربانی دے سکتے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) جمہوری نظام کو نقصان نہیں پہنچنے دے گی۔حکومت کی غلط پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں‘ دہشت گردی میں افغانستان کا کم ہمارا نقصان زیادہ ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل کرتی تو دہشت گردی ختم ہوچکی ہوتی دہشت گردی میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم اس لئے بنایا گیا کہ وہ سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -