ایفیڈرین سکینڈل کے وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی پراسرار طور پر لاپتہ

ایفیڈرین سکینڈل کے وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی پراسرار طور پر لاپتہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایفیڈرین سکینڈل میں وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی صحت رشید جمعہ پر اسرار طور پر غائب ہوگئے ہیں اور اُن کا اپنے وکلاءاور اے این ایف کی تفتیشی ٹیم سے دو ہفتے قبل سے رابطہ منقطع ہے ۔انسدادمنشیات کی عدالت میں ایفیڈرین کیس کی سماعت ہو ئی جس میں دونوں گواہوں کو 10بجے بیان ریکارڈ کروانے پہنچنا تھا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیم نے عدالت کو بتایاکہ رشید جمعہ پراسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں جبکہ ان کو آج عدالت میں بیان ریکارڈ کرا نا تھا۔ذرائع کے مطابق گواہ کے غائب ہونے کی وجہ سے اے این ایف کی ٹیم کو شدید پریشانی کا سامناہے کیونکہ اُن کے بیانات کے بعد ہی مزید کارروائی آگے چلنے تھی جبکہ ابھی باضابطہ طورپر اُن کاگواہ بننابھی باقی تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -