متروکہ وقف املاک کی من پسند افراد میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ کے خلاف سماعت ملتوی

متروکہ وقف املاک کی من پسند افراد میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ کے خلاف سماعت ملتوی

  

 لاہور( نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ نے متروکہ وقف املاک کی من پسند افراد میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ کےخلاف درخواستوں کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ قانون کے مطابق متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی ٹرسٹ کی ملکیت ہوتی ہے، جسے الاٹ نہیں کیا جاسکتا مگر اس کے باوجود حکومت غیر ائینی طورپر من پسند افراد کو الاٹمنٹ جاری رکھے ہوئے ہے ، لہذا عدالت حکم امتناعی جاری کرے۔ عدالت کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کے وکلاکودلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -