لاہور ہائیکورٹ، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جار کر دیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطابندیال نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار چار پولیس انسپکٹروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ چاروں افسران کا نام ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو بھجوائے جائیں تاکہ ان کو ترقی دی جاسکے تاہم عدالتی حکم کے باوجود چاروں افسران کا نام پروموشن کمیٹی کو نہیں بھجوایا گیا جو توہین عدالت ہے لہذا عدالت ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستائیس ستمبر کو وضاحت طلب کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -