2 مختلف مقامات پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے لاکھوں کا قیمتی سامان جل گیا

2 مختلف مقامات پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے لاکھوں کا قیمتی سامان جل ...

  

لاہور (کرا ئم رپورٹر) شہر کے دو مختلف مقامات پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل گیا ،بتایاگیا ہے کہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ محمد غوث کے قریب نجی بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا جبکہ غازی آباد کے علاقہ مین بازار میں کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوںروپے مالیت کا قیمتی کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

صفحہ آخر -