لاہور اور گجرات کے واقعہ کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، پرویزالٰہی
لاہور(ثناءنیوز) ڈپٹی پرائم منسٹر و پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ لاہور اور گجرات کے افسوسناک سانحہ کے ذمہ دار نااہل وزیراعلیٰ ہیں یہ سب کچھ ”تمبو ڈرامہ“ کی وجہ سے ہوا ہم خیبر پختونخواہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ایسے واقعات پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتے۔ وہ ورکرز کنونشن سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئے لاہور میں شہید ہونے والے خیبر پختونخواہ کے پولیس اہلکاروں کے سانحہ پر ہمیں بہت دکھ ہے یہ خادم اعلیٰ کی نااہلی ہے یہ اس کی ذمہ داری تھی مگر اس نے پوری پولیس تمبو ٹینٹ ڈرامہ پر لگائی ہوئی ہے انہیںان ڈراموں سے فرصت نہیں اس لئے یہ پنجاب کی حفاظت کیسے کریں گے۔