ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا

  

لاہور(وقائع نگار) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، جس کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالہ ، ساہیوال، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارشیں جبکہ خیبرپختونخوا بلوچستان یمں بھی کہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز میں بھی معمول کے مطابق جاری رہے گا، گزشتہ روز ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دلبدین کے مقام پر47 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں زیادہ سے زیادہ33 اور کم سے کم27.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں زیادہ سے زیادہ نمی کا تناسب85 فیصد اور کم سے کم74 فیصد رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -