2011-12کے دوران سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ

2011-12کے دوران سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر )گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کو موصول ہونے والے سیلز ٹیکس میں27فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔ایف بی آر زرائع کے مطابق تیس جون کو ختم ہونےوالے مالی سال میں سیلز ٹیکس کی مد میں آٹھ سو نو ارب روپے حاصل ہوئے جو کہ مالی سال دوہزار گیارہ میں 633 ارب روپے تھے ۔گزشتہ مالی سال میں یف بی آر کی بہتر کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مالی سال دوہزار بارہ میں ایف بی آر نے روزانہ ایک ارب روپے مالی سال دوہزار گیارہ کے مقابلے میں زائد حاصل کئے ۔

مزید :

کامرس -