مالی سال ختم ہوتے ہی بینکوں سے رقوم نکلوانے کا سلسلہ جاری

مالی سال ختم ہوتے ہی بینکوں سے رقوم نکلوانے کا سلسلہ جاری

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) مالی سال ختم ہوتے ہی بینکوں سے رقوم نکلوانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک ہفتے میں ہی ڈیپازٹس سے مجموعی طور پر دو سو دس ارب روپے نکلوائے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے کے اختتام پر بینکوں میں ڈیپازٹس کی مجموعی مالیت اکسٹھ کھرب بانوے ارب چوالیس کروڑ روپے رہ گئی جو تیس جون کو چونسٹھ کھرب دو ارب روپے سے زائد تھی۔ ماہرین کے مطابق 30 جون کے مالی سال کی کلوزنگ کے باعث بینکوں والے اپنی رپورٹ میں زیادہ ڈپازٹس دکھانے کے لیے چیکوں کی کلئیرنگ میں تاخیر کرتے ہیں اور نیا مالی سال شروع ہوتے ہی ایسی رقوم نکلوانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -