صوبائی دارالحکومت، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک6 شدید زخمی

صوبائی دارالحکومت، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک6 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ا ئم ر پو ر ٹر) فیروز والہ کے علاقے کالا خطائی روڈ پر سٹیل مل میں زور دار دھماکہ کے باعث 6مزدور شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پرپہنچ کر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایا،دوسری طرف ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے بتایاگیا ہے کہ جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار تیزرفتاری سے جاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث محمد لقمان جو لند میں ایل ایل بی کررہاتھا چھٹیاں گزارنے کے لیے لاہورآیا ہواتھا کہ حادثہ میں ہلاک ہوگئے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا جبکہ فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں تیزرفتار ڈالے نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شبیر شدید زخمی ہوگیا حادثہ کے بعد لوگوں نے ڈالے کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ شبیر کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دریں اثناء کیولری گراﺅنڈ کے علاقہ میں بیوی کو طلاق دے کر صدمہ برداشت نہ کر سکنے پر25سالہ نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے متوفی کی لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا۔

مزید :

کامرس -