پنجاب حکومت نے عوام کو دہشتگردی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے، پیپلزپارٹی

پنجاب حکومت نے عوام کو دہشتگردی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے، پیپلزپارٹی

  

لاہور(وقائع نگار)آل پاکستا ن ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ)متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹیری جنرل عبدالوحید خان ،پیپلز پارٹی کے حلقہ NA118کے زون 138راوی روڈکے ایڈیشنل سیکرٹیری جنر ل ملک سلیم ،یونین کونسل 1کے جنرل سیکرٹیر ی ارشد بھولا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے پنجاب حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،دہشت گردی کے حالیہ واقعات پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوط ہیں ، پارٹی کارکنوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ذمہ دار اور عوام کے حقوق کی رکھوالی جماعت ہے وفاق مظبوط اور امن کی علامت ہے ٹینٹوں میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں ہوتے ،جبکہ اجتماعی مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدمات کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ سید آصف ہاشمی نے شاہدرہ کے عوام کو قلیل وقت میں بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جس تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

مزید :

کامرس -