توانائی بحران کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر پر عمل کیاجائے، عرفان شیخ

توانائی بحران کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر پر عمل کیاجائے، عرفان شیخ

  

لاہور( وقائع نگار ) توانائی کے شدید بحران کے حل کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر عمل کرے اور نئے ڈیموںکی تعمیر پر عمل درآمد کیا جائے یہ بات قومی تاجر اتحاد لاہورکے صدر عرفان اقبال شیخ نے گزشتہ روز قومی تاجر اتحاد کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اُنھو ں نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے معاشی حالات عدم استحکام کا شکار ہیں اُنھوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے صنعت وتجارت بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہواہے اُنھوں نے کہا کہ خراب کاروباری حالات کی وجہ سے تاجر خودکشیاں کر رہے ہیں۔ حکومت غیر ضروری شاہانہ اخراجات میں کمی کر کے تجارت کے فروغ اور معاشی حالات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرے عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ تجارتی خسارہ 24ارب کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے اور اشیاءکی برآمدات میں 4.7%کمی ہوئی ہے ۔

مزید :

کامرس -