مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے آخری حد تک جائیں گے، مذہبی وکشمیری تنظیمیں

مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے آخری حد تک جائیں گے، مذہبی وکشمیری تنظیمیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) مذہبی و کشمیری تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں13جولائی کے شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور بقاءکے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔ کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کے لہو کا سودا نہیں کرنے دے گی،بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بناکر نہیں رکھ سکتا ۔ان خیالات کا اظہار جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، جماعةالدعوة آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی، مولانا محمد حسنین صدیقی، حافظ خالد ولید و دیگرنے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے اپنا ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی۔حکمران اپنی کشمیر پالیسی واضح کریں ،کشمیریوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -