بعض ادارے نوجوانوں کو بے حیائی کی تعلیم دے رہے ہیں:قاری زوار

بعض ادارے نوجوانوں کو بے حیائی کی تعلیم دے رہے ہیں:قاری زوار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی(جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ غیر ملکی امداد پر چلنے والے بعض تعلیمی ادارے نوجوان نسل کا اخلاق تباہ کرنے کے لئے ہم جنس پرستی کی تعلیم دے رہے ہیں وہ پاکستانی مسلم نوجوان کو خدا رسول کے احکامات اور اسلامی روایات سے برگشتہ کرنے کے لئے پانی کی طرح پیسہ بہارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے اداروں کو بند کرے اور ان بے حیائی فحاشی اور عریانی کے کاموں کو روکے مسلم معاشرے میں ایسے اخلاق باختہ کاموں کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان صوبہ پنجاب کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلامی نظام کے لئے حاصل کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیرت مند قوم اپنے ملک میں بے حیائی اور فحاشی کے کاموں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا اگر حکمرانوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو دینی جماعتیں بزور طاقت ایسے بے حیائی کے کاموں کا سدباب کرنے کے لئے راست اقدام کریں گی۔

مزید :

کامرس -