جنوبی چھاﺅنی ، لندن سے چھٹیاں گزارنے کیلئے آنیوالا نوجوان حادثہ میں جاں بحق

جنوبی چھاﺅنی ، لندن سے چھٹیاں گزارنے کیلئے آنیوالا نوجوان حادثہ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے بتایاگیا ہے کہ مسلم ٹاﺅن نیو کیمپس کے قریب فائر بریگیڈ کی گاڑی نمبر ایل آر 4 اور رکشہ نمبر ایل یو ای 1599 کے مابین تصادم کے نتیجے میں نامعلوم رکشہ سوار شخص شدید زخمی ہوگیا زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایاگیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا پولیس نے لاش مردہ خانہ بھجوا کر متوفی کے ورثاءکی تلاش شروع کردی جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث محمد لقمان ہلاک ہوگیا متوفی لندن میں ایل ایل بی کر رہاتھا اور چھٹیاں گزارنے کے لئے لاہور آیا ہوا تھا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا جبکہ فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں تیز رفتار ڈالے نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شبیر شدید زخمی ہوگیا حادثہ کے بعد لوگوں نے ڈالے کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ شبیر کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا فیض پور انٹرچینج کے قریب نامعلوم گاڑی نے سائیکل سوار مشتاق کو ٹکرمار کر زخمی کردیا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا چوہنگ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد اس کے ورثاءکے حوالے کردی پولیس کے مطابق متوفی مقامی رہائشی تھا۔

مزید :

کامرس -