نئے چیئرمین ایف بی آر انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی متنازعہ شقیں ختم کریں

نئے چیئرمین ایف بی آر انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی متنازعہ شقیں ختم کریں

  

لاہور (وقائع نگار ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے فیڈرل بورڈ آف ریوینو (FBR) کے نئے چیئرمین علی ارشد حکیم کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ ٹیکس گزار اور ٹیکس وصول کرنے والے حکام کے رابطے آسان اور سادہ بنائے جائیں گے۔ بزنس کمیونٹی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا تاکہ کھلے ماحول میں لوگ کاروبار کر سکیں اور ٹیکس کی ادائیگی خوشی سے کریں۔ ان کے چیئرمین FBR بننے سے کاروباری طبقہ اور محکمہ انکم و سیلز ٹیکس کے تعلقات کار بہتر ہوں گے وہ یقیناً کاروباری افراد کی آسانی اور بہتری کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی متنازع شقوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اس سارے پراسیس کو آسان اور سہل بنائیں گے۔ پاکستان کا کاروباری طبقہ ہی ملک کو سب سے زیادہ ریوینو مہیا کرتا ہے اس لیے ٹیکس لاز بناتے اور ان میں ترمیم کرتے وقت بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -