پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف خاتون کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف خاتون کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ضلع ننکانہ کے علاقہ سید والا کی رہائشی خاتون نے پولیس کے ناروا سلوک اور ملزمان کی پشت پناہی پر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا سید والا کی رہائشی رانی بی بی کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر کچھ عرصہ قبل فوت ہوگیا تھا اور شوہر کی وفات کے بعد میرے دیور کے بیٹے ظہور احمد اور آصف شہزاد جو کہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ہیں میری بیٹی کو جسم زبردستی جسم فروشی کے دھندے پر لگادیا، میرے منع کرنے پر ملزمان نے میری بیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسم فروشی اور ملزمان کے تشدد کے باعث میری بیٹی رضیہ ہلاک ہوگئی میں نے ملزمان کے خلاف سید والا تھانہ اور متعلہ ڈی ایس پی کو متعدد درخواستیں دیں۔ تاہم اب تک ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی پولیس نے ملزمان کو سرکاری مہمان بنالیا ہے متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور آر پی او شیخوپورہ سے اپیل کی کہ وہ واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

مزید :

کامرس -