سید سجاد اکبر اکاظمی کی زیر صدارت پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس انتظامیہ کا اجلاس

سید سجاد اکبر اکاظمی کی زیر صدارت پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس انتظامیہ ...

  

لاہور (خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس انتظامیہ کا اجلاس سید سجاد اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان اور شدید گرمی وطویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے 16 جولائی سے شروع ہونے والی ٹیچرز ٹریننگ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ حکومت نئے تعلیمی اداروں کو قائم کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔ پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی پنجاب اساتذہ کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ٹریننگ پروگرام ترتیب دیں۔

مزید :

کامرس -