راجہ پرویز نے لیٹرنہیں لکھنا تواپنااستعفیٰ لکھ دیں:شیخ قیصرمحمود

راجہ پرویز نے لیٹرنہیں لکھنا تواپنااستعفیٰ لکھ دیں:شیخ قیصرمحمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ اگر راجہ پرویز اشرف نے لیٹرنہیں لکھنا تواپنااستعفیٰ لکھ دیں۔ اتحادی حکمران یاد رکھیں اب مزیدپس وپیش سے کام نہیں چلے گا،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف مہلت یارعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی والے اوران کے اتحادی عدلیہ کی آزادی اور عزت پرڈرون حملے سے گریز کریں۔توہین عدالت ترمیمی بل ججوں کوہراساں ،بلیک میل اور انصاف کے ایوانوں کوبلڈوز کرنے کی سازش ہے۔بدعنوان حکمرانوں کے ہاتھوں ججوں پرتنقیداوران کی توہین سے معاشرے میں اضطراب اوراشتعال پیداہوگا۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہاکہ اگرراجہ پرویز اشرف نے این آراوزدگان کوبچانے کیلئے ملتان والے'' پرائم منسٹر'' کے نقش قدم پرچلنا ہے توپھروہ بھی پانچ برس تک کی نااہلی کیلئے تیاررہیں۔ عدلیہ کے اختیار اوروقار پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،انصاف پسندججوں کے حوالے سے زرداری لیگ کی بدنیتی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکمران اوران کے حواری شروع دن سے عدلیہ کے معاملات میں بیجامداخلت کررہے ہیں ۔انہیں آزاد اورفعال عدلیہ سے ڈرلگتا ہے۔