بارش کے بعد گراﺅنڈ ز بھی پانی سے بھر گئے، کھلاڑیوں کو دشواری

بارش کے بعد گراﺅنڈ ز بھی پانی سے بھر گئے، کھلاڑیوں کو دشواری

  

لاہور(افضل افتخار)صوبائی دارالحکومت میں مون سون کی بارش نے جہاں جگہ جگہ پانی کھڑا کردیاوہیں پر گراﺅنڈز بھی پانی سے بھر گئے جہاں پر تربیت کے لئے آنے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گراﺅنڈز میں تربیت کے لئے نہیں آسکے اس حوالے سے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جس میں اس نے دعوی کیا تھا کہ گراﺅنڈز میں نکاسی آب کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جاوید نے کہا کہ گراﺅنڈز میں اتنا پانی اس سے قبل شائد پہلے کبھی کھڑا نہیں ہوا، شرجیل اور بابر نے کہا کہ لگتا ہے کہ اب کئی روز تک ہم پریکٹس کے لئے نہیں جاسکیں گے حسن اور باجوہ نے کہا کہ حکومت صرف دعوے ہی کرتی ہے۔ عمران اور نواز نے کہا کہ پانی کی وجہ سے ہمارا بہت حرج ہورہا ہے۔اشرف اور شاہد نے کہا کہ گراﺅنڈز پہلے ہی بہت کم ہیں اور جو ٹھیک تھیں ان کی حالت بھی بارش کے بعد اب خراب ہوگئی ہے عادل اور پرویز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب معلوم ہے کہ بارشیں ہونگی تو کافی عرصہ قبل ہی انتظامات مکمل کرلینے چاہئیے تھے ذیشان ، کاشف اورنبیل نے کہا کہ حکومت نے کھلاڑیوں کے لئے کبھی کچھ نہیں کیا۔ اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اور جلد از جلد پانی نکالنے کا انتظام کیا جائے شاکر نے کہا کہ ہمارا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کون کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -