ایک لاکھ25 ہزار اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کا کام مکمل

ایک لاکھ25 ہزار اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کا کام مکمل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر/ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے نجی سکولوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت ایک لاکھ 25ہزاراساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کا کام مکمل کر لیا ہے ۔اس ضمن میں 24اضلاع میں نجی سکولوں کو انگلش اور سائنس مضامین میں ماسٹر ڈگری ہولڈر سبجیکٹ سپیشلسٹس بھی مہیا کیے گئے ہیں ۔اس پروگرام کا مقصد چھوٹے اور در میانے درجے کے نجی سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنانا ہے ۔ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن راجہ محمد انور نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں 24اضلاع کے سبجیکٹ سپیشلسٹس کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ راجہ انور نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن 36اضلاع میں 47سو سے زائد پارٹنر سکولوں کے ذریعے 15لاکھ مستحق طلباو طالبات کو مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں کی تعلیمی حالت بہتر بنانے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے ۔ اس حوالے سے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ معیار تدریس کی بہتری کے ذریعے طالبعلموں کے علمی افق میں اضافہ ہو۔ راجہ انور نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سائنس اور ریاضی کے مضامین میں 31ہزار اساتذہ کی تقرریاں کی ہیں ، رواں مالی سال کے دوران ان مضامین میں مزید 16ہزار سے زائد آسامیوں پرمیرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -