رمضان ،لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیچرز ٹرینگ کا بائیکاٹ کریں گے سجاد کاظمی

رمضان ،لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیچرز ٹرینگ کا بائیکاٹ کریں گے سجاد کاظمی

  

لاہور( نیوزرپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس انتظامیہ کا اجلاس سید سجاد اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں مرکزی عہدیداران چوہدری سرفراز، رائے مصطفی، رائے عبداللہ ، رانا لیاقت علی، حاجی اسلام، رانا انوار،ملک انور، راﺅ اسلام ، میاں ارشد، ملک سعید، عارف سہو، آصف گوندل، میاں امجد، عبدالقیوم راہی و دیگر ضلعی عہدیدارن نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان اور شدید گرمی و طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے 16جولائی سے شروع ہونے والی ٹیچرز ٹریننگ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اور کنسولیڈیشن کی آڑ میں پنجاب بھر میں ہزاروں بوائز سکولز کو گرلز سکولز میں ضم کرنے کی پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔کیونکہ اس سے کئی مسائل جنم لیں گے۔جنکا ادراک افسران کو نہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -