سی ایس ایس میں ٹاپ پوزیشنز ہولڈرز نے نے ڈی ایم جی گروپ کا انتخاب کیا

سی ایس ایس میں ٹاپ پوزیشنز ہولڈرز نے نے ڈی ایم جی گروپ کا انتخاب کیا

  

لاہور (پ ر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سال 2011ءمیں منعقدہ سی ایس ایس امتحانات میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والوں نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کا انتخاب کیا ہے۔ اوپن میرٹ کے لئے مختص نشستوں پر پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے میں فہد ممتاز، میر رضا اوزگن اور صبا اصغر علی شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند برسوں میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدواروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کو منتخب کرنے کا ر جحان پھر سے بڑھ رہا ہے۔ مشرف دور میں ڈیوولوشن پلان کے نفاذ کے بعد سی ایس ایس کے ٹاپرز پولیس گروپ کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ سی ایس ایس کے ٹاپرز کی جانب سے دوبارہ ڈی ایم جی کا انتخاب اس حقیقت کا غماز ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں گڈ گورننس کے خواب کو حقیقت سے ہمکنار کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -