کوئٹہ میں اے این پی کے کارکنوں پر فائرنگ ، 10زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈبل روڑ پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسیکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ کے قریب دھماکے کے بعد آج شہر میں ہڑتال کی جارہی ہے ۔